📜 بیداری کا پیغام: گمراہی کا اتحاد اور حق کی وحدت
%20-%20Copy%20-%20Copy.jpg)
تاریخِ انسانیت گواہ ہے کہ حق اور باطل ہمیشہ آمنے سامنے رہے ہیں ۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ قومیں جو ایک دوسرے کی دشمن تھیں — یہود و نصاریٰ — اب اسلام کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ یہ صرف سیاست یا مفادات کا مسئلہ نہیں، بلکہ روحانیت اور عقیدہ کی جنگ کا نیا باب ہے۔ ⚔️ یہود و نصاریٰ: تاریخی دشمنی، عقیدے کی جنگ یہودیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نبی ماننے سے انکار کیا ، بلکہ ان کے قتل کی کوشش کی، اور ان کی ماں حضرت مریم علیہا السلام پر بہتان باندھا — جو ناقابلِ معافی جرم ہے۔ عیسائیوں نے صدیوں تک یہودیوں پر "قاتلِ مسیح" ہونے کا الزام لگا کر سخت ظلم کیے — ان کو جلاوطن کیا، جلایا، اور ان کے خلاف نسل کشی کی۔ لیکن آج یہی دو دشمن قومیں اسلام کے خلاف متحد ہو چکی ہیں ۔ سوال پیدا ہوتا ہے: ایسا اتحاد کیسے؟ جواب یہ ہے: یہ ایمان کا اتحاد نہیں، بلکہ اسلام کے خلاف خوف اور بغض کا اتحاد ہے۔ 🕊 ️ اسلام: راہِ وسط، آخری سچائی اسلام وہ واحد دین ہے جو: حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عظیم رسول مانتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو معجزہ ...